آگاہی پیدا کرنے اور لاروا کی پیداوار کو روکنے کے لیے انسداد ڈینگی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
- ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ٹائر مارکیٹوں اور کباڑ خانے کے ضوابط کا نفاذ
- عوام الناس کی آگاہی کے لیے انسداد ڈینگی ڈے کا انعقاد
- ہر ٹی ایم اے اور صوبائی سطح پر سپیشل ڈینگی سیل کا قیام
- پٹرول پمپوں، سی این جی سٹیشنوں، پنکچر کی دکانوں، چھتوں وغیرہ پر ناقابل استعمال ٹائروں کو ضبط کرنا/ ہٹانا
- تحصیل سطح پر ڈینگی سے متعلقہ مشینری اور آلات کو مناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لیے گوداموں کی تعمیر
- انسداد ڈینگی آگاہی پیدا کرنے اور تیاریوں کا معیار جانچنے کے لیے محکمہ ایل جی اینڈ سی ڈی کے افسران کے صوبے بھر کے فیلڈ دورے
- ڈینگی مہم کے حوالے سے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے انتظامی محکموں کے سربراہان کی طرف سے CDG، لاہور کے تمام ٹاؤنز میں ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (TERC) کے اجلاس
- درج ذیل ایریاز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سٹی ڈسٹرکٹ لاہور میں لاروا کے خاتمے کی مہم کے ذریعے 100% نگرانی اور لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانا:
- کباڑ خانہ
- تہہ خانے
- زیر تعمیر جہگیں
- ترک شدہ جہگیں
- پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز