ہم کیا کرتے ہیں؟
لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LGCD) کو حکومت کے متعین کردہ مقاصد کے حصول کے لئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ (PLGA)، 2022کے اطلاق کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مزید برآں، محکمہ اس بات کی نگرانی بھی کرتا ہے کہ مقامی حکومت اپنے امور صوبائی لائحہ عمل اور وقافی و صوبائی قوانین کے مطابق سرانجام دے۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LGCD) کے قیام مقصد بڑے شہروں اور پنجاب کے زیادرہ شہری اضلاع میں گڈ گورننس کے لئے مخصوص ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے بہتر نظم و نسق، آئندہ منصوبہ بندی، فیصلہ سازی، شفافیت، گڈ گورننس اور میونسپل سروس ڈیلیوری کی موثر کارکردگی کے لیے مینوئل طریقہ کار کی ای گورننس طریقہ کار میں تبدیلیکے مقصد کے تحت آئی ٹی پر مبنی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے(اس اسکیم کی لاگت 371.193 ملین روپے ہے)۔ ڈیش بورڈ
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام پنجاب کے منتخب شہروں میں رہنے والوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ یہ انٹرمیڈیٹ شہروں کو ایسے شہری مراکز جو زیادہ موثر، قابل احتساب ہوں اور اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے انجن کے طور پر کام کریں، میں تبدیل کر دے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے شہری سطح پر شہری ترقی کے چیلنجز سے نمٹا جائے گا جس میں شہر کی مربوط منصوبہ بندی، شہری خدمات کے لیے بہتر ادارہ جاتی ڈھانچہ، یوٹیلیٹیز کےمستحکم کاروباری طریقہ ہائے کار اور شہری بنیادیانفراسٹرکچر و خدمات میں بہتری شامل ہیں۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی)، حکومت پنجاب 16 منتخب شہروں کے لیے 200 ملین امریکی ڈالر کی رقم سے پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) کا آغاز کر رہی ہے۔ پی سی پی کا ترقیاتی مقصد شہری انتظام اور خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کرنے والی شہری مقامی حکومتوں کی کارکردگی کو مستحکم کرنا ہے ۔ اس کے لئے ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی، پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ اور پنجاب کے تعاون سے کام کرے گا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بھتہ خوری، بدعنوانی، مڈل مینوں اور سرکاری مافیا کے کردار کی حوصلہ شکنی کے لیے مویشی منڈیوں اور ان کی انتظامیہ کی تنظیم نو اور ان میں اصلاحات کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہر ڈویژن میں نو مویشی منڈی مینجمنٹ کمپنیاں قائم کی گئی ہیں۔ یہ کمپنیاں موجودہ مویشی منڈیوں کے امور سر انجام دیں گی اور صوبے میں سہولیات اور مویشیوں کی تجارت کے ماحول کو بہتر بنائیں گی۔
محکمہ ایل جی اینڈ سی ڈی نے ٹی ایم ایز میں ای گورننس اور آئی سی ٹی/جی آئی ایس پر مبنی حل کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی متعارف کرانے کے لیے "پنجاب TMAs کے بلدیاتی غیر منقولہ املاک کے اثاثہ جات کا نظام" کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے پر پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (PMDFC) عمل درآمد کر رہی ہے۔ ہر اثاثہ کی تفصیلی دستاویزات اور جگہ کی تصدیق۔ کھاتوں کے PIFRA چارٹ پر مبنی میونسپل اثاثوں کے لیے یکساں کوڈنگ سسٹم۔