فرائض و ذمہ داریاں

لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہم کام اور ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:

پالیسی کی تشکیل

عوامی پالیسی کی تشکیل اور اس کا اطلاق،  مقامی حکومتوں کے محکموں کے امور کی سر انجام دہی کے لئے قوانین و قواعد کی تجدید اور رہنما اصولوں کی تشکیل۔ اس کے علاوہ ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ شہریوں کے بہترین مفاد میں اہم مسائل پر پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرتا ہے۔

ہم آہنگی

یہ محکمہ وفاقی/صوبائی حکومت کے محکموں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کے تینوں tiers کے ساتھ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق مسائل پر ہم آہنگی پیدا کرنا

انتظامیہ

محکمہ اپنے منسلک محکموں میں کام کرنے والے سروس اہلکاران کی بھرتیوں اور انتظامیہ کے فرائض سرانجام دیتا ہے۔
ہمارے دیگر امور میں شامل ہیں:

  • میونسپل انفراسٹرکچر اور خدمات کی فراہمی، انتظام، فعالیت، دیکھ بھال اور بہتری سے متعلق امور
  • مقامی حکومتوں کے زیر سرپرستی املاک اور اثاثہ جات کی دیکھ بھال
  • میونسپل قوانین اور ضوابط کا نفاذ
  • آمدنی پیدا کرنے کے لیے مقامی ٹیکس/فیس لاگو کرنا
  • میونسپل سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ضمنی قوانین وضع کرنا
  • میونسپل جرائم اور قوانین کے نفاذ کا نوٹس لینا
  • آٹھویں شیڈول میں درج عام اختیارات اور پراسیجرز کا استعمال
  • صوبائی فریم ورک کے مطابق امور کی انجام دہی