پس منظر

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LGCD) کو  حکومت کے متعین کردہ مقاصد کے حصول کے لئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ (PLGA)، 2022کے اطلاق کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مزید برآں، محکمہ اس بات کی نگرانی بھی کرتا ہے کہ مقامی حکومت اپنے امور صوبائی لائحہ عمل اور وقافی و صوبائی قوانین کے مطابق سرانجام دے۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LGCD) کے قیام مقصد بڑے شہروں اور پنجاب کے زیادرہ شہری اضلاع میں گڈ گورننس کے لئے مخصوص ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LGCD) اس مشن کے ساتھ کام کررہا ہے کہ ایک باختیار اور ذمہ دارانہ فیصلہ سازی کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے میں مقامی حکومتوں کو معاونت فراہم کر سکے۔ اس سے سماجی شعبے میں خدمات کی فراہمی میں بہتری اور مقامی علاقے کی معاشرتی و معاشی ترقی  میں تیزی آ سکے گی۔