آئی ٹی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم

ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے بہتر نظم و نسق، آئندہ منصوبہ بندی، فیصلہ سازی، شفافیت، گڈ گورننس اور میونسپل سروس ڈیلیوری کی موثر کارکردگی کے لیے مینوئل طریقہ کار کی ای گورننس طریقہ کار  میں تبدیلیکے مقصد کے تحت آئی ٹی پر مبنی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے(اس اسکیم کی لاگت 371.193 ملین روپے ہے)۔ اس اسکیم کے تحت  محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب پی ایم ڈی ایف سی کے تعاون سے محکمہ کی سطح پر مرکزی ڈیش بورڈ تیار کرے گا، جہاں تمام حصوں/کمپیوٹرائزڈ نظام کو ہم آہنگ کیا جائے گا اور ہر مقامی حکومت کی تمام مطلوبہ معلومات آسانی سے آن لائن دستیاب ہوں گی جو ہر شعبے میں پالیسی/فیصلہ سازی اور آئندہ منصوبہ بندی کے لیے کارآمد ہوں گی۔

سیکٹرز

یہ پروگرام ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو مستحکم کرے گا تاکہ موجودہ مینوئل سسٹمز کی ڈیجیٹلائزیشن اور درج ذیل شعبوں میں کارکردگی کے نظم و نسق کے ذریعے بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

  • صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ 
  • ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور بائیو میٹرک حاضری
  • ای بولی / ای نیلامی
  • ٹیکس اور فیس کی وصولی کے لیے ای بلنگ سسٹم
  • بلڈنگ کنٹرول مینجمنٹ سسٹم
  • فنانشل مینجمنٹ سسٹم
  • واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سسٹم
  • اثاثوں کے نظم و نسق سے متعلق معلومات کا نظام
  • سالانہ ترقیاتی پروگرام
  • ڈاک مینجمنٹ سسٹم
  • شکایات کے ازالے کا نظام
  • KPIs  کی نگرانی کے ذریعے کارکردگی کا نظم و نسق