پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی آئی سی آئی آئی پی)

پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام پنجاب کے منتخب شہروں میں رہنے والوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ یہ انٹرمیڈیٹ شہروں کو ایسے شہری مراکز جو زیادہ موثر، قابل احتساب ہوں اور اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے انجن کے طور پر کام کریں، میں  تبدیل کر دے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے  شہری سطح پر شہری ترقی کے چیلنجز کا نمپٹا جائے گا جس میں شہر کی مربوط منصوبہ بندی، شہری خدمات کے لیے بہتر ادارہ جاتی  ڈھانچہ، یوٹیلیٹیز کےمستحکم  کاروباری طریقہ ہائے کار اور شہری بنیادی ڈھانچہ اور خدمات میں بہتری شامل ہیں۔ 

حکومت پنجاب کا وژن شہروں کو تیز تر اقتصادی ترقی اور اعلیٰ پیداواری صلاحیت کے لیے اپ گریڈ شدہ پائیدار انفراسٹرکچر اور  ربط سازی فراہم کرنا ہے جس میں اس کے شہریوں کو جامع ترقی اور پائیدار معیار زندگی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ حکومت پنجاب نے  اپنی شہری معاشی ترقی کے لائحہ عمل میں  شہروں کو ترقی کے مراکز میں بدلنے اور  ان کی معشیتیوں کو مستحکم کرنے کے لئے ان کی ترقی اور پائیدار بڑھوتری پر توجہ دیتے ہوئے پیشگی اقدامات کئے ہیں۔  اس کا استدلال ہے کہ شہر  بطور پالیسی ساز اور نگران حکومت کے کردار کومضبوط بنانے کی وجہ سے کہیں زیادہ موثر اور مسابقتی ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور خدمات کی فراہمی میں نجی شعبے کا کردار بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے معاون ماحول اور حالات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ا س میں موثر خدمات کی فراہمی کے ادارے بھی شامل ہیں جو پیشہ ورانہ طور منظم اور قائم کیا جاتے ہیں نیز جن کی شہروں کو موثر اور سمارٹ سٹیز  میں بدلنے کے لئے شراکت دار کے طور پر حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

حکومت پنجاب بجا طور شہروں کو ایک قابل رہائش، معاشی طور پر متحرک ادارے کے طور پر ترقی دینے پر صحیح طور پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور یوں  شہروں میں گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کے پروگرام کے ذریعے معاشی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ پنجاب گورننس امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (PCGIP) کے لیے ورلڈ بینک کی مالی امداد سے چھ بڑے شہروں میں گورننس اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کے حوالے سے مسائل حل کئے گئے ہیں۔

بڑے شہر

فیز – II

فیز – I

  • سرگودھا
  • بہاولپور
  • رحیم یار خان
  • مظفرگڑھ
  • سیالکوٹ
  • ساہیول

 

دائرہ کار

تفصیل

سرگرمی

تفارکس اور گرین بیلٹ کو اپ گریڈ کرنا (جاگنگ ٹریکس، پارکنگ ایریاز، کھیلوں کے میدان، کیفے ٹیریا، تھیٹر اور بیت الخلاء کی باڑ لگانا اور انہیں بہتر کرنا) عوامی جگہیں
دونوں شہروں میں لینڈ فل سائٹ اور ٹھوس فضلہ کے انتظام کی سہولت کے لیے آلات کی خریداری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ 
شہر کی گلیوں کو بہتر کرنا روڈ اپ گریڈیشن
ڈی این آئی زون، SCADA سسٹم کی تنصیب، پوسٹ پیڈ میٹر اور پائپوں کی تبدیلی پانی کے میٹر
سیوریج مینجمنٹ کے آلات کی فراہمی سیوریج کا سامان
پلانٹ کی خریداری: مرکزی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ساہیوال ایس ٹی پی
  • CIU، SWC اور میونسپل کمیٹی کے لیے دفتری جگہ اور فرنیچر کی فراہمی
  • خراب اور ایسبیسٹوس پائپوں کی تبدیلی
  • ٹربائن پمپ اور موٹرز کی تبدیلی
OHRs اور ٹیوب ویلوں کی بحالی
  • ڈسپوزل/پمپنگ اسٹیشنوں کی بحالی
  • گٹر کی تبدیلی
  • مقامی بند نالے کھولنا
گندے پانی کا پمپ اسٹیشن
  • کنٹرول سینٹر کا قیام اور ٹریفک سگنلز کی تنصیب
  • بس ٹرمینل کی تعمیر
بس ٹرمینل


PICIIP