کلین اینڈ گرین انڈکس پنجاب اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار نے کلین اینڈ گرین انڈکس پنجاب اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا افتتاح کردیا۔
"موسمیاتی تغیرات اور ماحولیات آلودگی کے ایشوز پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج ہے۔ حکومت پنجاب سر سبز اور صاف پاکستان کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔" وزیراعلیٰ عثمان بزدار

 مقامی حکومتوں میں کلین اینڈ گرین کے حوالےسے صحت مندانہ مقابلہ ہوگا۔

 وفاقی سطح پر ”صاف اور سر سبز پاکستان“ کی طرز پر صوبہ میں صاف اور سر سبز پنجاب مقابلے منعقد کرائے جا رہےہیں۔
 ملکی سطح کے مقابلوں میں صوبہ پنجاب کے 12 شہر اور خیبر پختونخوا کے 7 شہر منتخب کئے گئے ہیں۔
 صوبہ بھر میں نوتشکیل کردہ 319 مقامی شہری حکومتوں کے درمیان صفائی کے مقابلے کرائے جائیں گے۔ جس میں کلین ڈرنکنگ واٹر، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ویسٹ واٹر مینجمنٹ، ہائی جین اینڈ سینی ٹیشن، سٹی بیوٹیفکیشن، کمیونٹی پارٹی سپیشن جیسے7 نکات کی بنیاد پر کارکردگی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز سے حلف لیا۔
"پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقامی حکومتیں وجود میں آچکی ہیں۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹرز کا چارج دیا گیا ہے۔ انتظامی افسران نے کلین اینڈ گرین پنجاب کیلئے نیا ٹرینڈ سیٹ کرنا ہے۔"وزیراعلیٰ عثمان بزدار

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کلین اینڈگرین چیمپئن کی حیثیت سے پورٹل پر رجسٹریشن کرائی۔
"وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی چیلنج کو مد نظر رکھتےہوئے عالمی فورم پر اس کےلئے آواز اٹھائی۔ عالمی بینک کے تعاون سے بھی گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت درختوں میں اضافہ کیاجائے گا۔

"وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار

Details .........

Highlights Date: 
Dec 24, 2019