لاہور:پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی)کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ آفیسرز کے لئے پبلک سروس اخلاقیات پر ٹریننگ کا انعقاد لاہور:ٹریننگ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ واسا، آب پاک اتھارٹی اور والڈ سٹی اتھارٹی،سمیت مختلف میونسپل کمیٹیز کے افسران شریک ہوئے لاہور:محمود مسعود تمنا، جنرل منیجر (ID) پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی نے شرکا کوٹریننگ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا لاہور:جرمن ترقیاتی ادارے (GIZ) کی مالی معاونت سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، شیخوپورہ اور لاہور کی لوکل گورنمنٹس کو استعداد کار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے لاہور: پی ایم ڈی ایف سی کی اس ٹریننگ سے لوکل گورنمنٹ سٹاف مزید بہتر انداز میں میونسپل سروسزفراہم کر سکے گا:احمد جاوید قاضی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور: لوکل گورنمنٹ سٹاف کو استعداد کار میں بہتری لانے کے لئے اپنا نالج بہتر کرنا ہو گا: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور: بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے لوکل گورنمنٹ سٹاف کو اپنی سکلز میں مزید بہتری لانی چاہئے: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور: بطور لوکل گورنمنٹ آفیسر میونسپل سروسز کی فراہمی آپ کی ذمہ داری ہے: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور: ان سروسز کی عدم فراہمی کی شکایات صبر، اور خندہ پیشانی سے سننا اور انہیں حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور: پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اخلاقیات کے اصولوں کے مطابق ادا کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لاہور: تمام مذاہب اور معاشروں کا بہترین اخلاقی قدروں پر اتفاق ہے: جسٹس (ر) علی اکبر لاہور: وسل بلوئنگ کرنے والے سرکاری ملازمین کے تحفظ کے لئے کوئی قانون موجود نہیں:جسٹس (ر) علی اکبر لاہور: ایمانداری اور میرٹ کا فروغ معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے: جسٹس (ر) علی اکبر لاہور: پی ایم ڈی ایف سی کا مشن عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی ہے: پرویز اقبال،،چئیرمین بورڈ پی ایم ڈی ایف سی لاہور: خندہ پیشانی سے عوامی خدمت سر انجام دیناعین عبادت ہے: پرویز اقبال لاہور: میونسپل سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لئے موڈیولز تیار کر کے،پنجاب بھر سے 600لوکل گورنمنٹ آفیسرز کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے: محمود مسعود تمنا لاہور:لوکل گورنمنٹ سٹاف کوخندہ پیشانی سے عوامی خدمت میں مزید بہتری کے حوالے سے تربیت دی جائے گی:محمود مسعود تمنا لاہور:لوکل گورنمنٹ آفیسرزعوامی مسائل کے حل میں ہمدردی اور اخلاق سے کام لیں:زاہد عزیز لاہور: ایم سی آفیسرز سائلین کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں: زاہد عزیز لاہور:پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، شیخوپورہ اور لاہور کی لوکل گورنمنٹس کی میونسپل سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی: زاہد عزیز لاہور: تقریب کے اختتام پر سیکریٹری اور سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی لاہور:شرکا کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے لاہور:ٹریننگ میں جسٹس (ر) علی اکبر قریشی،آسیہ گل، سپیشل سیکرٹری،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،صنم ارشاد، ایڈوائز ر لوکل گورنمنٹ ((GIZ، سردار نصیر احمد، ڈی جی (I&M) لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، احمر سہیل، ڈی ایس اسٹیبلشمنٹ، ممتاز حسین، ڈی جی آب پاک اتھارٹی، رضوانہ انجم، (SPO ESM)، زوہیب اور صہیب رفیق (DM,ID) شریک ہوئے۔