وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص مقامی حکومتوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے "ستھرا پنجاب" پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کے عمل میں پنجاب حکومت کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں امریکی تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے اس موقع پر سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، امریکی پولیٹیکل/ اکانومک چیف نکولس کاٹساکی بھی موجود تھے