صوبے کے کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب نے اپنے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اقدام اٹھایا ہے اور ایک بزنس فسیلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی) یعنی کاروباری سہولت مرکز قائم کیا ہے تاکہ ایک ہی چھت تلے مختلف محکموں بشمول ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے تحت فراہم کی جانے والی مطلوبہ خدمات فراہم کی جا سکیں۔
بی ایف سی مطلوبہ RLOC کے اجراء کے لیے سرمایہ کاروں کی درخواست پر رہنمائی اور کارروائی کرے گا جیسا کہ ذیل میں تفصیل دی گئی ہے:-
| پروسیسنگ کا وقت | RLCOs/NOCs کے نام | نمبر شمار |
| 30 دفتری ایام | نجی تعمیرات (رہائشی، کاروباری، صنعتی) | 1 |
| 30 دفتری ایام | تکیمل کا سرٹیفیکیٹ | 2 |
| 45 دفتری ایام | لینڈ یوز کنورژن | 3 |
| 75 دفتری ایام | پرائیویٹ رہائشی سکیمیں | 4 |
ایل جی اینڈ سی ڈی کے محکمے کا نمائندہ صوبے میں کاروباری ماحول میں بہتری کے لئے مقررہ مدت کے اندر تاجر برادری کی رہنمائی اور درخواستوں سے متعلق فوری کارروائی کے لیے BFC میں دستیاب ہو گا۔