پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ

حکومت پنجاب اپنے "لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی)" کے ذریعے عالمی بینک کی مجوزہ امداد سے صوبے کی 16 تحصیلوں/اضلاع میں "پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پروجیکٹ (PRSWSSP)"  کے اطلاق کے لئے کوشاں ہے۔  قومی/صوبائی نیز عالمی بینک کی حفاظتی ضروریات کے مطابق اور پروجیکٹ کے ممکنہ طور پر منفی ماحولیاتی اور سماجی اثرات سے نمٹنے کے لیے ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی نے مجوزہ سرگرمیوں کا ماحولیاتی و سماجی جائزہ لیا ہے۔ اس تشخیص کے نتیجے میں ماحولیاتی و سماجی نظم و نسق کا فریم ورک (ESMF) تیار کیا گیا ہے۔ ای ایس ایم ایف پروجیکٹ کے تحت تمام اسکیموں/ ذیلی منصوبوں پر لاگو ہوگا تاکہ انہیں ماحولیاتی طور پر پائیدار اور سماجی طور پر قابل قبول بنایا جاسکے۔

پروجیکٹ ایریا

پنجاب میں ٹارگٹ رقبہ 16 اضلاع کے 2000 دیہات پر مشتمل ہے جن میں خوشاب، میانوالی، سرگودھا، چکوال، بھکر، پاکپتن، چنیوٹ، جھنگ، راجن پور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، لودھراں، بہاولپور، مظفر گڑھ، بہاولنگر اور ملتان کے اضلاع شامل ہیں۔

پروجیکٹ کے حصے

پروجیکٹ چار حصوں یا اجزاء پر مشتمل ہے جیسا کہ ذیل میں مختصراً بیان کیا گیا ہے۔ اور اس کا پروجیکٹ ڈویلپمنٹ آبجیکٹو(PDO) یعنی منصوبے کا مقصد محفوظ طریقے سے انتظام شدہ پانی اور مساوی اور پائیدار رسائی فراہم کرنا، صفائی ستھرائی اور اور بچوں کی نشوونما میں کمی کو کم کرنا ہے۔
جزو 1: پانی کی فراہمی اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی (467.1 ملین امریکی ڈالر)
جزو 2: رویے میں تبدیلی اور صلاحیت میں بہتری  (15.4 ملین امریکی ڈالر)
جزو 3: خدمات کی فراہمی میں بہتری (50 ملین امریکی ڈالر)
جزو 4: پروجیکٹ مینجمنٹ اور مانیٹرنگ ( 14.4 ملین امریکی ڈالر)

پروجیکٹ کی تفصیل