تحصیلوں کے لیے ماسٹر لینڈ یوز پلان

محکمہ ایل جی اینڈ سی ڈی مندرجہ ذیل مقاصد کے حصول کے لیے ڈیٹا/معلومات اکٹھا کرنے اور پنجاب کے شہروں میں ماسٹر لینڈ یوز پلانز کی ترقی کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہے:

  • شہروں کی ترقی کو منصوبہ بندی کے تحت اور سائنسی و ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقے سے منظم کرنا
  • مختلف مقاصد کے لیے زمین کی تخصیص جس کے نتیجے میں سرگرمیوں کی تقسیم ہم آہنگی اور پائیداری کے ساتھ کی جا سکے
  • مستقبل کے لیے مختلف شہری ضروریات کے لیے معقول زمین اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنا
  • ترقی یافتہ علاقوں کی تعمیر نو اور ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری
  • زوننگ کے ذریعے قیمتی زمین کا تحفظ
  • زیادہ آبادی کے اثرات کو کم کرنا  جیسے مکانات کی کمی، ٹریفک کی بھیڑ، ناکافی کھلی جگہیں اور ناکافی عوامی سہولیات وغیرہ
  • اس قسم کےمنصوبے کے لیے ادارہ جاتی ضروریات اور ضوابط پر کام کرنا

تیار کردہ ماسٹر لینڈ یوز پلان بے ہنگم بڑھوتری، ٹریفک کی بھیڑ، ناکافی کھلی جگہوں اور مستقبل کے لیے مختلف شہری ضروریات  کے لیے بنیادی ڈھانچے کے مسائل کا حل فراہم کرے گا۔