Minister Local Government and Community Development Department chair the review meeting of PDP

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس میں اجلاس

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بریفنگ

محکمہ بلدیات کی زیر نگرانی 51 شہروں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، وزیر بلدیات

تعمیراتی کاموں کیلئے 46 سکشن، 45 جیٹنگ مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں، ذیشان رفیق

ڈی سلٹنگ مشینیں 77 جبکہ 100 ڈی واٹرنگ سیٹ بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وزیر بلدیات

وزیراعلی مریم نواز کی شفافیت پالیسی کے تحت 28 ارب کی بچت کی گئی، ذیشان رفیق

انڈرگرائونڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، وزیر بلدیات

موسم برسات سے پہلے زیادہ سے زیادہ زیر زمین ٹینکس بنا لئے جائیں گے، ذیشان رفیق

198 ٹینکس میں 63 ملین گیلن برساتی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی، وزیر بلدیات

پی ڈی پی کے تحت 220 کلومیٹر سٹارم واٹر ڈرینز بنائیں گے، وزیر بلدیات

اکیاون شہروں میں 3500 کلومیٹر طویل سیور کی بحالی کی جائے گی، ذیشان رفیق

لائننگ پائپس کے استعمال سے 250 کلومیٹر نئے سیور بھی تعمیر کئے جائیں گے، ذیشان رفیق

نئے بجٹ میں اس انقلابی منصوبے کیلئے مزید فنڈ مختص کئے جائیں گے، وزیر بلدیات

اربن فلڈنگ کی روک تھام میں ڈسپوزل سٹیشن کا اہم کردار ہے، ذیشان رفیق

پی ڈی پی میں 61 ڈسپوزل سٹیشنز بحال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، وزیر بلدیات

مختلف شہروں میں 56 نئے ڈسپوزل سٹیشن بھی تعمیر کئے جائیں گے، ذیشان رفیق

تمام ڈسپوزل سٹیشن پہلی بار شمسی توانائی پر منتقل کئے جا رہے ہیں، وزیر بلدیات

وزیر بلدیات کی پراجیکٹ ڈائریکٹر کو معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت

پی ڈی پی کیلئے جامع ماسٹر پلاننگ کی مدد لی جا رہی ہے، ذیشان رفیق

اگلے مرحلے میں مزید شہروں کو پی ڈی پی میں شامل کیا جائے گا، وزیر بلدیات

Image